یہاں کلک کریں IBAN جنریٹر تصدیق
IBAN بين الاقوامی معيار کے مطابق مختلف ملکوں کے درميان بينک اکاونٹس کی شناخت کے ليے مرتب کيا گيا سٹينڈرڈ ہے۔ ٹرانسکرپشن غلطی سے بچنے کے ليے50 سے بيشتر ممالک (جن ميں يو اے ای، عرب، کويت شامل ہيں) ميں پہلے سے لاگو يۂ طريقۂ نۂ صرف بيرون ملک مقيم پاکستانيوں کی طرف سے رقوم کی ترسيل کے ليے استعمال ہو سکتا ہے بلکۂ اندرون ملک اليکٹرانک ٹرانزيکشن کے ليے بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے۔
IBAN فوائد
- پاکستان ميں يۂ بينک اکاونٹ سٹينڈرڈ رقوم کی ادئيگيوں کے ليے اليکٹرانک طريقے سے اکاونٹس کی توثيق اور بغير مداخلت کے ٹرانسفر ميں موثر ثابت ہوگا۔ IBAN کے اطلاق شدہ ممالک سے پاکستان ميں کريڈٹ کی منتقلی کی صورت ميں تاخير کے خاتمے کے ليے فائدہ مند ہوگا- اسی طرح non-IBAN کے تحت بينک اکاونٹس ميں کريڈٹ کی منتقلی کے ليے دستی مداخلت ميں ہونے والی تاخير ميں کمی ہوگی-
- IBAN کے نفاز سے ترسیلات زر ٹرانزيکشن ميں فائدہ ہوگا- اس سے بيشتر ٹرانزيکشن کی نمایاں فيصد اکاونٹس نمبرز کی معلومات ميں غلطی کی وجۂ سے مسترد ہو جاتی ہيں- IBAN کے اطلاق سے ترسیلات زر اداروں ميں اکاونٹ نمبر کی توثيق ميں غلطی کو کم کرنے ميں نماياں طور پر مدد حاصل ہوگی-
- يۂ سہولت صارف کی آسانی کے ليے مہيا کی گئ ہے- اکاونٹ نمبر کے غلط اندراج یا اس معلومات کی غلط تشريح / تفہيم کی صورت ميں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار ایس ایم ای بینک لمیٹڈ نہيں ہے-