کسی بھی تجارتی طور پر قابل عمل کاروبار کی تجویز سے ایس ایم ای بینک کی کفالت حاصل کی جاسکتی ہے۔ بینک ایسے اداروں کی اعانت اور کفالت کیلئے کوشاں رہتا ہے جو مقامی خام مال استعمال کرتے ہوں، مصنوعات کی قدر و قیمت میں اضافہ کرتے ہوں اور برآمدات سے منسلک ہوں۔ ایسے کاروبار ہماری معیشت کیلئے انتہائی اہم ہیں، کیونکہ ان میں محنت کشون کی کھپت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
