ایس ایم ای بینک کا قیام کمپنیز آرڈنینس 1984ء کے تحت پبلک لمیٹڈ کمپنی کی حیثیت سے عمل میں لایا گیا۔ حکومت پاکستان بینک کی اہم حصص دار ہے۔ حکومت پاکستان کے مالياتی شعبۂ تعميرنو پروگرام کا حصہ ہونے کی بناء پر یکم جنوری 2002ء میں ریجنل فائنانس ڈیویلمپمنٹ کارپوریشن اور اسمال بزنس فائنانس کارپوریشن کو ایس ایم ای بینک میں ضم کردیا گیا تھا۔
ایس ایم ای بینک کو خصوصی طور پر ایس ایم ای کے شعبے کی ضروریات سے نبردآزما ہونے کیلئے قائم کیا گیا۔ اس کے قیام کا مقصد اس اہم مارکیٹ کی ضروریات کو مخصوص مالیاتی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے پورا کرنا تھا، تاکہ ملک میں ایس ایم ای کی ترقی میں تیزی اور غریب طبقہ کی حالت میں بہتری لائی جاسکے۔
کارپوریٹ مقاصد
ایس ایم ای بینک کے مقاصد حسب ذیل ہیں:
- چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کی تعمیر و ترقی اور فروغ کی غرض سے تکنیکی اور مالیاتی سہولیات کی فراہمی۔
- اضافی خدمات اور برآمدی شعبے سے منسلک ایس ایم ایز پر توجہ مرکوز کرنا۔
- ایس ایم ایز کو اس قابل بنانا کہ وہ خالص مقامی پیداوار (جی ڈی پی) کے اضافے، ملازمتوں کی فراہمی اور غربت میں کمی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرسکیں۔