چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) تک سرمایہ کی فراہمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس لئےچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لئے سرمایہ فراہمی کی اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ یہ کاروبار اپنے سرمایہ کی ضروریات پو ری کر سکیں۔
اہم خصوصیات:
- چھوٹے کاروبار کیلئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 25 ملین روپے۔
- درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ملین روپے۔
- قرض کی مدت ایک سال۔
- مارک اپ کی شرح:6% سالانہ(وقتاً فوقتاً سٹیٹ بینک آف پاکستان شرح میں ترمیم کرتا رہے گا)۔
- قرض کاجلد از جلد اجراء۔
- قرض کی مدت مکمل ہونے کی تاریخ طے کر لی جائے گی، اس تاریخ سے پہلے قرض اور مارک اپ کی وصولی ماہانہ/سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی۔
- شہری/صنعتی جائیداد کا رہن بطور ضمانت قابل قبول ہے،(رہن شدہ جائیداد کی فوری قابل فروخت قیمت کا 70% بطور قرض فراہم کیا جا سکتا ہے)۔
- کارخانہ اور مشینری/اثاثوں کا رہن۔
- معاون/ شراکت دار/ڈائریکٹر کی شخصی ضمانت۔