ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ معاشی شعبے میں خواتین کی شمولیت کو ترجیح دی جائے ۔ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی کاروبار سے وابسطہ خواتین تک مالی معاونت کی رسائی کی غرض سے بینک رعائتی شرائط و ضوابط پر ایک مخصوص مالیاتی سہولت پیش کررہا ہے تاکہ خواتین اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں یا چلتے ہوئے کاروبار کو وسعت دے سکیں۔
اہم خصوصیات:
- مالی معاونت کی یہ سہولت چھوٹےکاروبار سے وابسطہ خواتین کیلئے ہے جو کم ترقی یافتہ علاقوں جیسے کہ جھنگ، پشاور، سرگودھا، ساہیوال، ملتان، خانیوال ، سکھر، گھوٹکی، ڈیرہ غازیخان، بہاولنگر اور بلوچستان وغیرہ میں کاروبار کرنا چاہتی ہوں ۔
- قرض کی زیادہ سے زیادہ حد 1.5 ملین روپے۔
- قرض کی مدت: پانچ سال تک۔
- مارک اپ کی شرح: 5% (وقتاً فوقتاً سٹیٹ بینک آف پاکستان شرح میں ترمیم کرتا رہے گا)۔
- قرض کی واپسی: برابر ماہانہ اقساط کی شکل میں۔