بینک اپنے قابل قدر صارفین کو فکسڈ معیادی ڈیپازٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے، جس میں مختلف نوعیت کی میچورٹی/ مدت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ صارفین اپنی سہولت کے مطابق معیاد/ مدت کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ افراد، کاروباری طبقہ اور ادارے اس پروڈکٹ میں اپنے فنڈز کی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
پروڈکٹ کی خصوصیات
- منافع میچورٹی پر ادا کیا جاتا ہے (فائدہ مند شرح منافع)
- زیادہ سے زیادہ رقم جمع کروانے کی کوئی حد مقرر نہیں۔
- میچورٹی کی صورت میں رقم/ منافع صارفین کے اکاؤنٹ میں خودکار طریقے سے منتقل کردیا جاتا ہے۔
- صارفین کے اکاؤنٹ کیلئے اے ٹی ایم کارڈ کا مفت اجراء
- صارفین کے اکاؤنٹ کیلئے ایس ایم ایس الرٹ کی سہولت
- صارفین معیادی ڈیپازٹ کی سورت میں “سرمایہ کاری” حاصل کرسکتے ہیں
- میچورٹی سے پہلے رقم نکلوانے کی سہولت (شرائط کا اطلاق ہوگا)
دستیاب معیاد
- ایک مہینہ
- 6 مہینے
- 2 سال
- 3 مہینے
- 1 سال
- 3 سال
عمومی قواعد و ضوابط
- منافع کی تمام شرحیں صارفین کو مطلع کئے بغیر تبدیل کی جاسکتی ہیں۔ *
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوۃ قانون/ قواعد وضوابط کے مطابق لاگو ہوگا۔
- فکسڈ ڈپازٹ اور ماہانہ آمدنی اکاؤنٹس کی قبل از وقت میچورٹی جائز ہے ( ضوابط لاگو ہوں گے )۔