یہ ڈیپازٹ پروڈکٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سفارش پر ہمارے معاشرے کے ایسے افراد کی بینکنگ کے نظام میں شرکت کی غرض سے تیار کی گئی ہے جو کم آمدنی کے حامل ہیں اور کم بیلنس کے اکاؤنٹ کیلئے بینک کی جانب سے سروس چارجز کی مد میں وصول کی جانیوالی رقوم کو حوصلہ شکنی کی وجہ تصور کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کم بیلنس کی صورت میں سروس چارجز منہاء کرنے کی ممانعت کے بعد بی بی اے کو معطل کیا جاچکا ہے۔
پروڈکٹ کی خصوصیات
- کم سے کم ابتدائی ڈیپازٹ 1000 روپے
- کوئی منافع ادا نہیں کیا جائے گا
- کم سے کم بیلنس کی کوئی حد مقرر نہیں؛ بی بی اے میں مسلسل 6 ماہ تک بیلنس صفر رہنے کی صورت میں اکاؤنٹ بند کردیا جائیگا۔
- بنیادی بینک اکاؤنٹ کی کوئی فیس (سروس چارجز) نہیں۔
- ہر ماہ کیش/ کلیئرنگ کے ذریعے بغیر چارجز کے زیادہ سے زیادہ 2 ڈیپازٹ اور 2 بار چیک کے ذریعے رقم نکلوائی جاسکتی ہے۔
- اکاؤنٹ کی تفصیل سال میں ایک بار جاری کی جائے گی۔
عمومی قواعد و ضوابط
- منافع کی تمام شرحیں صارفین کو مطلع کئے بغیر تبدیل کی جاسکتی ہیں۔ *
- ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوۃ قانون/ قواعد وضوابط کے مطابق لاگو ہوگا۔