عمومی سوالات

ہوم » عمومی سوالات

ایس ایم ای آسان اکاؤنٹ کے عمومی سوالات
عمومی سوالات

عمومی سوالات

صارفین کیلئے بہتر اور باسہولت خدمات کی فراہمی کیلئے ہم نے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی فہرست تیار کی ہے۔
براہ مہربانی اپنے مطلوبہ سوال کا جواب معلوم کرنے کیلئے سوال کے عنوان پر کلک کریں۔

ایس ایم ای بینک چھوٹے اور درمیانے درجہ کے سرمایہ کاروں کو قرض کی فراہمی کا رسمی ادارہ ہے۔ سمیڈا (اسمال اینڈ میڈیئم اینٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی) کاروباری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ دونوں ادارے مختلف ہیں اور ان کے انتظامات ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں؛ تاہم یہ ادارے ایک دوسرے کی سرگرمیوں میں معاونت کرتے ہیں۔

اسمال اینٹرپرائزز ڈیفینیشن:
اسمال اینٹرپرائز (ایس ای) ایک ایسا کاروباری طبقہ ہے جو ذیل میں دیئے گئے دونوں معیارات پر پورا اترتا ہے:

ملازمین کی تعداد سالانہ تجارت کا حجم
* زیادہ سے زیادہ 50 (بشمول کونٹریکٹ ملازمین) * زیادہ سے زیادہ 150 ملین روپے

* 5 سال تک کے چھوٹے انٹرپرائز کو اسٹارٹ اپ (SE) سمجھا جائے گا۔

اسمال اینٹرپرائز کسی ایک بینک/ ڈی ایف آئی یا تمام بینکوں/ ڈی ایف آئیز سے 15 ملین روپے تک قرض کے سہولت حاصل کرسکتا ہے۔

میڈیئم اینٹرپرائزز ڈیفینیشن:
میڈیئم اینٹرپرائزز (ایم ای) ایسا کاروباری طبقہ ہے، جسے پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہونا چاہیئے، جو مندرجہ ذیل دونوں معیارات پو پورا اترتا ہو:

ملازمین کی تعداد  سالانہ تجارت کا حجم
صنعتکاری اور خدمات 51 سے 250 تک

 51 سے 100 تک ( بشمول کونٹریکٹ ملازمین)

150 ملین روپے سے زائد اور 800 ملین روپے تک

* 5 سال تک کے درمیانے درجے کے انٹرپرائز کو اسٹارٹ اپ (ME) سمجھا جائے گا۔

میڈیئم اینٹرپرائز کسی ایک بینک/ ڈی ایف آئی یا تمام بینکوں/ ڈی ایف آئیز سے 100 ملین روپے تک قرض کے سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ میڈیئم اینٹرپرائز کی جانب سے بینکوں/ ایف ڈی آئیز کی طرف سے حاصل کیا گیا مجموعی قرض (بشمول لیزڈ ایسٹس) 200 ملین روپے سے زائد نہیں ہونا چاہیئے۔

ایس ایم ای بینک کو ایس ایم ایز کی معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایس ایم ای سے متعلقہ علاقوں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپندی اور اسلام آباد میں پاکستان کا مخصوص قرض فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کو بنیادی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے معاشی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

ایس ایم ای بینک ملک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کے مطالبہ پر یکم جنوری 2002ء کو قائم کیا گیا۔

1 پروجیکٹ فائنانسنگ ۔
2 لیزنگ ۔
3 ورکنگ کیپٹل ۔

ایس ایم ای بینک 50 ہزار سے 10 کروڑ روپے تک کی معاشی معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ قرض حاصل کرنے والے کیلئے
ضروری ہے کہ وہ ڈیبٹ/ ایکویٹی ریشو کو کم سے کم 60:40 تک پورا کرنے کا حامل ہو۔

جی ہاں۔ صارف قرض کی رقم کے ساتھ جو بھی اضافی رقم بینک کو ادا کرتا ہے، اسے “مارک اپ” کہا جاتا ہے۔ یہ بینک کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے۔

یہ مارکیٹ پر منحصر ہے اور پروجیکٹ کے متوقع کیش فلو کے مطابق ہوتی ہے۔ اس کی شرح مختلف نوعیت کے کاروبار پر بھی منحصر ہے۔ معلومات کے ليے کلک کر کے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

سیکیورٹی کا انحصار پروجیکٹ کی نوعیت پر ہے۔ اکثر صورتوں میں اسکے لئے ذاتی ضمانت کے ساتھ شہری جائیداد رہن رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ مارک اپ کی شرح اور مجوزہ کاروبار کے کیش فلو پر منحصر ہے۔ صارف/ قرض حاصل کرنے والے افراد کو قرض کیلئے مطلوبہ رقم کی فراہمی کے وقت ادائیگیوں کا مکمل شیڈول فراہم کردیا جاتا ہے۔

قرض کی واپسی کا دورانیہ عموماً 3 سے 5 سال تک ہوتا ہے؛ تاہم اسے پروجیکٹ/ کاروبار کے کیش فلو سے منسلک کیا جاتا ہے۔ عام طور پر رقم ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کی جاتی ہے۔ رعایتی مدت کا انحصار کاروبار کی نوعیت پر ہے۔

1۔ ایس ایم ای بینک سے قرض حاصل کرنے کا فارم پُر کریں۔
2۔ مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں۔
3۔ ہماری مخصوص شاخوں میں جمع کروائیں۔

درخواست فارم ہماری مخصوص شاخوں سے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اپنی قریبی برانچ کے بارے میں معلومات کیلئے ہمارا نیٹ ورک پر کلک کریں۔

1۔ پروجیکٹ/ کاروبار کیلئے مکمل کاروباری منصوبہ
2.
3۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی اٹیسٹ شدہ کاپی
4.
5۔ بینک اسٹیٹمنٹ
6.
7۔ جائیداد کے کاغذات کی اٹیسٹ شدہ کاپی
8.
9۔ ایس ایم ای بینک کی جانب سے اضافی دستاویزات بھی طلب کی جاسکتی ہیں جن کا انحصار پروجیکٹ/ کاروبار کی نوعیت پر ہے۔
10.

پروجیکٹ/ اینٹرپرائز کی کم سے کم 40 فیصد سرمایہ کاری ایکویٹی کی صورت میں قرض حاصل کرنے والے کی طرف سے فراہم کی جائے، جبکہ 60 فیصد تک کی سرمایہ کاری بینک کی جانب سے کی جائے گی۔

اس طریقہ کار میں ہمارے کریڈٹ آفیسر بخوشی آپ کی مدد کریں گے۔

درخواست فارم مطلوبہ اٹیسٹ شدہ دستاویزات کے ہمراہ جمع کروانے کے بعد طریقہ کار میں 30 دن صرف ہوسکتے ہیں۔ قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی جانب سے ناکافی تفصیلات فراہم کرنے کی صورت میں عموماً تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

ایسے تمام پروجیکٹس/ کاروبار جو معاشی طور پر فائدہ مند ہوں قرض فراہم کرنے کیلئے بینک کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ ہم اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ سرمایہ کاری فائدہ مند سرگرمیوں کیلئے فراہم کی جاتی ہے۔ ایس ایم ای بینک کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے منتخب کردہ مختلف شعبوں کی تفصیلات کیلئے سرمایہ کاری کے شعبے پر کلک کریں۔

آپ ہمیں کال کرسکتے ہیں یا اپنی قریبی شاخ کو ای میل لکھ سکتے ہیں۔ آپ کی ذاتی طور پر آمد کا بھی خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی ہمارے دفاتر کا پتہ حاصل کرنے کیلئے ہمارے نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں۔

ایس ایم ای آسان اکاؤنٹ کے عمومی سوالات

جی نہیں۔ آسان اکاؤنٹ صرف رہائشی افراد کیلئے ہے۔ دیگر افراد عمومی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

اس اکاؤنٹ میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ مجموعی ڈیبٹ اور زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس کی حد 5 لاکھ روپے یا اسٹیٹ بینک کی جانب سے تبدیل شدہ رقم کے مطابق ہوگی۔ ان حدود کی سختی سے پابندی کی جائے گی لیکن اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ رعایت کا فائدہ صارفین تک بھی پہنچایا جائے گا۔ اس وقت ان رعایتوں کی نوعیت حسب ذیل ہے:

1۔ پانچ لاکھ روپے کی کریڈٹ حد سے زیادہ کرییڈٹ ٹرانزیکشن کی اجازت صرف ان ورڈ ریمیٹنس کی صورت میں ہوگی، لیکن ان کا بینک کے رسک اسیسمنٹ کے معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔
2۔ آسان بینک اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ پر منافع/ ریٹرن کریڈٹ 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہونے کی صورت میں اجازت ہوگی۔
3۔ بینک چارجز، حکومتی ٹیکس یا لیویز اور کسی قانون کے تحت یا عدالت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کی اجازت ہوگی اور انہیں مجموعی ماہانہ ڈیبٹ کی 5 لاکھ روپے کی حد یا رقم نکلوانے کی پابندیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

جی ہاں اگر ٹرم ڈیپازٹ رسیٹ (ٹی ڈی آر) کو آسان اکاؤنٹ سے جاری کیا جانا ضروری ہے تو مجموعی کریڈٹ بیلنش شمار کرتے وقت ٹی ڈی آر میں درج رقم کو آسان اکاؤنٹ میں موجود بیلنس میں شامل کیا جائے گا۔

جی نہیں۔ آسان اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار آسان ہے اور اسکے لئے اکاؤنٹ کھلوانے کے فارم کے ساتھ کمپوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور کم سے کم 100 روپے کی رقم جمع کروائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ شکریہ کے خط اور آمدنی کا ثبوت بھی طلب نہیں کیا جاتا۔

نہیں۔ عمومی اکاؤنٹ کے صارف کو آسان اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ پروڈکٹ صرف ایسے افراد کیلئے ہے جو بینک کی سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

نہیں۔ آسان اکاؤنٹ کم سے کم 100 روپے سے کھولا جاسکتا ہے۔ لیکن اپنے اکاؤنٹ میں 100 روپے سے زائد رقم جمع کروانا صارف کی مرضی پر منحصر ہے۔

نہیں۔ آسان اکاؤنٹ کے صارفین عمومی اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتے اور وہ ایسا صرف اپنا آسان اکاؤنٹ بند کروانے کی صورت میں کرسکتے ہیں۔

نہیں۔ اکاؤنٹ فوری طور پر کھول دیا جاا ہے لیکن اس میں ڈیبٹ ٹرانزیکشن کی سہولت نادرا کی تصدیق کے بعد ہی فراہم کی جاسکتی ہے۔

جی ہاں۔ ایک مرتبہ اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء مفت کیا جائے گا، لیکن ہر سال تجدید کیلئے بینک کے شیڈول آف چارجز کے مطابق رقم ادا کرنا ضروری ہے۔

جی ہاں۔ چھوٹے بچوں کا اکاؤنٹ کھلوانے کی صورت میں سرپرست کی دستاویزات کے ساتھ بی فارم اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کی جاسکتی ہیں اور بینک سرپرست کی ہدایات پر اس وقت تک عمل کرے گا، جب تک سرپرستی کسی اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے مختلف ہدایات جاری نہ کی جائیں۔

جی ہاں۔ یہ صورتیں عمومی اکاؤنٹ کی طرح ایس ایم ای آسان سیونگز اور ایس ایم ای آسان کرنٹ اکاؤنٹ کیلئے بھی لاگو ہوں گی۔

جی ہاں۔ پروڈکٹ پالیسی کے مطابق چیک ڈس آنر ہوجائے گا۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے

عوامی اعلانات