t_condition

قواعد و ضوابط

ہوم » خدمات » اے ٹی ایم کارڈز » قواعد و ضوابط

ایس ایم ای اے ٹی ایم کارڈ “24 گھنٹے کیش کارڈ” کا اجراء اور استعمال ذیل میں دیئے گئے قواعد و ضوابد کے مطابق کیا جاتا ہے۔

 

  • ان قواعد و ضوابط میں مندرجہ ذیل اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں:
    اے ٹی ایم: کسی بھی برانچ پر موجود آٹومیٹڈ ٹیلر مشین۔
    بینک: ایس ایم ای بینک لمیٹڈ
    کارڈ: ایس ایم ای اے ٹی ایم “24 گھنٹے کیش کارڈ” بشمول اضافی کارڈ۔
    پن: پرسنل آئیڈنٹی فیکیشن نمبر
    کارڈ ہولڈر: ایسے افراد یا فرد/ جائِداد کے حامل/ شراکتی ادارہ/ ادارہ/ کارپوریشن/ تنظیم جن کا اکاؤنٹ بینک میں موجود ہو اور جنہیں، یا جن کی درخواست/ حمایت پر بینک کی جانب کارڈ کا اجراء اور اے ٹی ایم کی سہولت استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔
  • کارڈ صرف کارڈ ہولڈر کی جانب سے استعمال کیا جائے اور یہ ناقابل انتقال ہے۔ اگر کارڈ ہولڈر اس ممانعت کے باوجود اپنا کارڈ کسی اور کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا/ دیتی ہے تو وہ تمام خطرات اور نتائج کے خود ذمہ دار ہو گا/ ہو گی۔
  • کارڈ ہولڈر بینک کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے کیلئے فراہم کیا گیا پن کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت میں، کسی بھی شخص کو، چاہے وہ کوئی بھی ہو، نہیں بتائے گا/ گی۔
  • کارڈ ہولڈر اپنے کارڈ کے ذریعے رقم نکلوانے کیلئے اکاؤنٹ میں مناسب بیلنس رکھنے کی ذمہ داری قبول کرنے پر پوری طرح متفق ہے اور اس بات پر بھی متفق ہے کہ بینک کو پیشگی مطلع کئے بغیر اپنے اکاؤنٹ سے زائد رقم نہیں نکلوائے گا۔
  • اگر کارڈ ہولڈر کی جانب سے کسی بھی وقت، لاشعوری یا دانستہ طور پر، کریڈٹ کی مقررہ حد سے زیادہ رقم نکلوائی گئی ہو، تو وہ زائد رقم اور اس پر 20 فیصد کی شرح سے ہرجانہ فوری طور پر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
  • کارڈ ہولڈر اس امر کا بھی اقرار کرتا ہے کہ کارڈ کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشنز کا، خواہ وہ اس کے علم میں ہیں یا نہیں یا اس کی مرضی سے کی گئی ہیں یا نہیں، خود ذمہ دار ہوگا اور بینک کے پاس موجود ٹرانزیکشن کا ریکارڈ قبول کرنے کا پابند ہوگا۔
  • کارڈ ہولڈر اس بات کا بھی ذمہ دار ہے کہ وہ اے ٹی ایم ٹرانزیکشن کی مد میں حکومت (وفاقی/ صوبائی/ مقامی) کی جانب سے وقتاً فوقتاً عائد کردہ تمام ٹیکس، سیزز، لیویز اور/ یا ڈيوٹيز ادا کرے گا۔
  • کارڈ ہولڈر اس بات کا بھی ذمہ دار ہوگا کی وہ بینک کو کارڈ کی انٹرينس فیس، سالانہ اجراء، تجدید/ تبدیلی اور/ یا سروس چارجز وغیرہ کی مد میں تمام چارجز ادا کرے گا۔ بینک موجودہ یا تبدیل شدہ شرح سے ایسے چارجز/ فیس وغیرہ کسی بھی وقت کارڈ ہولڈر کے اکاؤنٹ سے منہاء کرنے کا مجاز ہوگا اور بینک کی طرف سے اس کی صوابدید اور رقم کی واپسی کیلئے درخواست یا دعوی قبول نہیں کیا جائے گا۔
  • کارڈ ہولڈر بینک کے کارڈ کو بینک کے اے ٹی ایم کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے (کارڈ ہولڈر کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر)، بینک میں کارڈ ہولڈر کے اکاؤنٹ، نکالی جانے والی کوئی بھی رقم، منتقلی اور/ یا ٹرانزکشن کو ڈیبٹ کرنے کا اختیار دیتا ہے، خواہ کارڈ کا استعمال اس کے علم یا اختیار میں ہے یا نہیں۔
  • کارڈ کے گم یا چوری ہونے کی صورت میں کارڈ ہولڈر ایسی کسی بھی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ایس ایم ای بینک لمیٹڈ،56 ایف، ناظم الدین روڈ، سیکٹر F-6/1، بلیو ایریا، پوسٹ بکس نمبر 1587، اسلام آباد ميں واقع اے ٹی ایم کسٹمر سروسز کو جلد از جلد فراہم کرے گا۔ کارڈ ہولڈر کی جانب سے کارڈ کے گم یا چوری ہونے کی اطلاع ٹول فری نمبر 080000888 پر اور بعد میں یا تحریری صورت میں بھی دی جاسکتی ہے۔ بینک کسی ٹرانزیکشن کی ذمہ داری یا جوابداری قبول نہیں کرے گا۔ تاہم مذکورہ صورت میں گم یا چوری ہونے والے کارڈ کے اکاؤنٹ میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کو روکنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ تاہم اس امر کی وضاحت کی جاتی ہے کہ بینک کسی بھی صورت میں کارڈ ہولڈر کی ٹرانزیکشنز یا اکاؤنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  • ایسے جوائنٹ اکاؤنٹ کیلئے جنہیں کسی ایک یا زیادہ اکاؤنٹ ہولڈر کے دستخط سے مصرف میں لایا جاتا ہے، کارڈ کے ذریعے کی جانے والی تمام ٹرانزیکشنز کی ذمہ داری مشترکہ اور کلی طور پر تمام اکاؤنٹ ہولڈرز پر ہوگی، چاہے ايک يا ايک سے زيادہ افراد ہوں، جيسا کۂ سیاق و سباق ميں قرار دیا گيا ہے شامل ہوں گے-
  • بینک کارڈ کے ذریعے کی جانے والے ٹرانزیکشنز کے رد ہونے یا کسی وجہ سے قبول نہ ہونے کی صورت میں، یا اے ٹی ایم کے درست کام نہ کرنے اور/ یا خرابی کی صورت میں کسی یا تمام عواقب کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
  • کارڈ ہولڈر کو جاری کیا جانے والا کارڈ، ہر وقت اور ہر صورت میں بینک کی ملکیت رہے گا اور بینک کے طلب کرنے پر واپس کیا جائے گا۔ بینک کارڈ ہولڈر کو پیشگی اطلاع دیئے یا وجہ بتائے بغیر اپنی تنہاء صوابدید پر، انتظامات ختم کرنے، اے ٹی ایم کارڈ منسوخ یا واپس لینے یا ازسرنو اجراء، تجدید یا تبدیلی سے انکار کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔
  • بینک کسی بھی صورت میں کسی وجہ سے اے ٹی ایم سروس کی عدم دستیابی پر کارڈ ہولڈر کو جوابدہ نہیں ہوگا، بشمول مشین کی خرابی، مواصلات کی لائنوں میں خرابی یا بجلی کی عدم فراہمی وغیرہ۔
  • ینک کارڈ ہولڈر کو پیشگی اطلاع فراہم کئے بغیر ان قواعد میں یا شرائط میں درستگی، تبدیلی اور/ یا اضافہ کا مجاز ہوگا، اور کارڈ ہولڈر درست شدہ/ تبدیل شدہ اور/ یا اضافی قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرے گا۔ کارڈ ہولڈر پر لازم ہوگا کۂ بینک کی طرف سے جاری موجودہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرے۔
  • رقم نکلوانے کی صورت میں ٹرانشیکشن فیس بینک کے اصولوں کے مطابق منہاء کی جائے گی، جسے وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے