sme_card

ایس ایم ای کارڈ

ہوم » خدمات » اے ٹی ایم کارڈز » ایس ایم ای کارڈ

اب آپ کا ایس ایم ای بینک اے ٹی ایم کارڈ صرف اے ٹی ایم کارڈ نہیں، بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ہم ملک بھر میں اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرنے والے سب سے بڑے نیٹ ورک ایم-نیٹ کے ممبر ہیں، جو کسی بھی اے ٹی ایم کے ذریعے آپ کواپنے اکاؤنٹ تک 24 گھنٹے رسائی فراہم کرتا ہے۔ آپ کو مثالی اور آسانی فراہم کرنے کیلئے اس نیٹ ورک کی وسعت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

  • اے ٹی ایم میں 500، 1000 اور 5000 مالیت کے نوٹ کی فراہمی۔
  • گولڈ کارڈ کے حامل صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم نکلوانے کی یومیہ حد 50 ہزار روپے۔
  • کلاسک کارڈ کے حامل صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم نکلوانے کی یومیہ حد 25 ہزار روپے۔
  • ایک ٹرانزیکشن میں زیادہ سے زیادہ رقم نکلوانے کی حد 25 ہزار روپے ہے۔ زيراستعمال اے ٹی ایم مشين کے بينک کی پاليسی پر محصور ہوگی-

اگر کارڈ/ رقم کو مقررہ وقت کے اندر سلاٹ سے نہ نکالا گیا تو آپ کا کارڈ/ رقم مشین میں واپس چلی جائے گی۔ پن درج کرنے میں 3 بار ناکامی کی صورت میں آپ کا کارڈ غیر فعال ہوجائے گا۔ اگر آپ کا کارڈ مشین میں واپس چلا گیا ہے یا غیر فعال ہوگیا ہے تو براہ راست اسی برانچ سے رابطہ کریں جہاں سے آپ اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ رقم مکمل طور پر مشین سے باہر نہ نکلنے کی صورت میں کارڈ فراہم کرنے والی برانچ سے رابطہ کریں۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے