atm_banner

استعمال کا طریقہ کار

ہوم » خدمات » اے ٹی ایم کارڈز » استعمال کا طریقہ کار

ایس ایم ای بینک لمیٹڈ اب اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے 24 گھنٹے اور ہفتے کے 7 دنوں کیلئے اے ٹی ایم کی سہولت۔ ذیل میں اے ٹی ایم کے مناسب استعمال کیلئے اہم معلومات اور تجاویز دی گئی ہیں۔

  1. اپنا اے ٹی ایم کارڈ داخل کریں: اپنا کارڈ اس جگہ داخل کریں جہاں تیر سے اشارہ کیا گیا ہے۔ اسکرین آپ سے پرسنل آئڈنٹیٹی نمبر (پن) طلب کرے گی۔
  2. اپنا پن درج کریں: اے ٹی ایم آپ کی ٹرانزیکشن پر صرف درست پن درج کرنے کی صورت میں عمل کرے گی۔ غلط پن درج کرنے کی صورت میں اے ٹی ایم آپ کو دوبارہ کوشش کرنے کی درخواست کرے گا۔ 3 بار غلط پن درج کرنے کی صورت آپ کا کارڈ مشین کے اندر چلا جائے گا۔
  3. مین مینیو سے اپنا مطلوبہ آپشن منتخب کریں۔

رقم نکالنے کیلئے

  • مرحلہ 1: مطلوبہ رقم درج کریں۔
  • مرحلہ 2: اکاؤنٹ کی نوعیت سے متعلق اسکرین سے اکاؤنٹ کی نوعیت منتخب کریں۔
  • مرحلہ 3: اپنی ٹرانزیکشن کی رسید حاصل کرنے کیلئے “ہاں” اور اگر رسید نہیں چاہتےتو “نہیں” منتخب کریں۔
  • مرحلہ 4: رقم حاصل کرنے کیلئے اپنا کارڈ مشین سے باہر نکالیں۔
  • مرحلہ 5: اپنی رقم مشین سے نکالیں۔

بیلنس کی معلومات کیلئے

  • مرحلہ 1: یہ آپشن اپنے اکاؤنٹ کا بیلنس معلوم کرنے کیلئے منتخب کریں۔
  • مرحلہ 2: اکاؤنٹ کی نوعیت سے متعلق اسکرین سے اکاؤنٹ کی نوعیت منتخب کریں۔
  • مرحلہ 3: اپنی ٹرانزیکشن کی رسید حاصل کرنے کیلئے “ہاں” اور اگر رسید نہیں چاہتےتو “نہیں” منتخب کریں۔

پن تبدیل کرنے کیلئے

  • مرحلہ 1: پن تبدیل کرنے کیلئے پن میں تبدیلی کا بٹن دبائیں۔
  • مرحلہ 2: نیا پن درج کریں اور “ہاں” دبائیں۔
  • مرحلہ 3: تصدیق کیلئے نیا پن دوباری درج کریں۔
  • مرحلہ 4: اپنی ٹرانزیکشن کی رسید حاصل کرنے کیلئے “ہاں” اور اگر رسید نہیں چاہتے تو “نہیں” منتخب کریں۔
  • مرحلہ 5: اپنا کارڈ باہر نکالیں اور اپنی رسید حاصل کریں۔
  • آپ کا پن آئندہ استعمال کیلئے فعال ہوجائے گا۔
  • آپ کو کچھ عرصہ بعد اپنا پن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے