SMEs کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے قرض

ہوم » مصنوعات » سٹیٹ بینک کی رعائتی قرض سکیمیں » SMEs کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے قرض

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP ) کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) کیلئے قرضِ کی سہولت ، ان کاروباروں میں جدت لانے کیلئے ہے جسے کارخانے کیلئے نئی مشینری خریدنے / درآمد کرنے اور/یا نیا کارخانہ لگانے کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اس سہولت سے 500kw تک بجلی پیدا کرنے والے جینریٹر بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ تاہم حاصل کئے جانے والے جینریٹر کی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش SME کی توانائی کی ضرورت سے زیادہ نہ ہو یا پھر 500 kw تک ہو، دونوں میں سے جو بھی کم ہو۔

 

اہم خصوصیات:

  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی متعدد اقسام کیلئے 100 ملین روپے تک کی قرضہ جاتی سہولت ہے، جیسے کہ (ا) چاول کی چھڑائی، (ب) کپاس کی چھٹائی، (ج) بجلی کی کھڈیاں، (د) ڈیری اور گلہ بانی، (ر) کٹلری اور اسٹیل کے برتنوں کی تیاری ، (گ) سنگِ مرمر اور گرینائٹ، (ہ) بجلی (الیکٹرانکس) کے سامان کی تیاری ، (ب) ماہی بانی، (س) پھلوں اور سبزیوں کی افزائش اور پیکنگ، (ف) جواہرات اور زیوارات کی تیاری، (ز) اسپورٹس کے سامان کی تیاری، (گ) زراعت سے وابسطہ صنعت۔
  • قرض کی مدت:   ایک سے دس سال تک۔
  • مارک اپ کی شرح: 6% سالانہ (وقتاً فوقتاً سٹیٹ بینک آف پاکستان شرح میں ترمیم کرتا رہے گا)
  • قرض کا جلد از جلد اجراء
  •  قرض کی واپسی:  برابر سہہ ماہی /ششماہی اقساط
  • شہری/صنعتی جائیداد کا رہن بطور ضمانت قابل قبول ہے،(رہن شدہ جائیداد کی فوری قابل فروخت قیمت کا %70 بطور قرض فراہم کیا جا سکتا ہے)۔
  • کارخانہ اور مشینری/اثاثوں کا رہن
  • معاون/ شراکت دار/ڈائریکٹر کی شخصی ضمانت

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے

404 Not Found

Not Found

The requested URL /jquery-1.6.3.min.js was not found on this server.

Additionally, a 404 Not Found error was encountered while trying to use an ErrorDocument to handle the request.