زرعی مصنوعات کی ذخیرہ کاری کیلئے فائنانسنگ کی سہولت

ہوم » مصنوعات » سٹیٹ بینک کی رعائتی قرض سکیمیں » زرعی مصنوعات کی ذخیرہ کاری کیلئے فائنانسنگ کی سہولت

اہم خصوصیات

یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ انتہائی رعایتی شرح پردستیاب اسکیم ہے جسے زرعی مصنوعات کی ذخیرہ کاری کیلئے اسٹیل/ دھات/ کنکریٹ کے گودام، ویئر ہاؤس اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کے قیام توسیع، جدت یا ازسرنو تعمیر کیلئے فراہم کیا جاتا ہے۔ قرض حاصل کرنے والے افراد اسٹیل/ دھات/ کنکریٹ کے گودام، ویئر ہاؤس اور کولڈ اسٹوریج کیلئے نئے درآمدشدہ یا مقامی طور پر تیار کردہ پلانٹ اور مشینری، آلات اور دیگر لوازمات کی خریداری کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ نئے جنریٹر بھی خریدے جاسکتے ہیں، لیکن جنریٹر کی استعداد گودام/ ویئر ہاؤس/ کولڈ اسٹوریج کو درکار توانائی سے متجاوز نہ ہو۔ یہ فائنانس 1 سے 10 سال کیلئے فراہم کیا جاتا ہے۔

  • زرعی مصنوعات کی ذخیرہ کاری کیلئے اسٹیل/ دھات/ کنکریٹ کے گودام، ویئر ہاؤس اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کے قیام توسیع، جدت یا ازسرنو تعمیر کیلئے فراہم کیا جاتا ہے۔
  • 100ملین روپے تک فنانس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
  • مدت : 1 سے 10 سال ہے۔
  • شرح مارک اپ:6 فیصد سالانہ (سٹیٹ بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے)۔
  • دو سال سے جاری کاروبار کیلئے فاسٹ ٹریک پروسیسنگ کی سہولت۔
  • قرض کی واپسی: برابر سہ ماہی/ششماہی اقساط۔
  • بینک کی جانب سے شہری علاقوں میں رہائشی/ کاروباری/ صنعتی جائیداد کو رہن رکھا جاسکتا ہے۔ (رہن شدہ جائیداد کی فوری قابل فروخت قیمت کا %70 بطور قرض فراہم کیا جا سکتا ہے)۔
  • پلانٹ اور مشینری/ اسٹاک کو گروی رکھا جاسکتا ہے (%25مارجن کے ساتھ)۔
  • سپانسر / ساتھی / ڈائریکٹر کی ذاتی گارنٹی۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے