tlfa1

ورکنگ کیپیٹل کیلئے میعادی قرض

ہوم » مصنوعات » قرض کی سہولیات » ورکنگ کیپیٹل کیلئے میعادی قرض

یہ ایک طویل مدتی فائنانس ہے جسے طویل عرصہ کیلئے خاص طور پر ایس ایم ایز کیلئے تیار کیا گیا ہے، جسے قرض حاصل کرنے والے صارفین سرمایہ کاری کی طویل المدت ضروریات کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اس نوعیت کے سرمایہ کیلئے ادائیگیوں کی تعداد مقرر کی جاتی ہے، جیسا کہ اقساط کی بنیاد پر فراہم کردہ سرمایہ کاری کا طریقہ کار ہے۔ ورکنگ کیپٹل کیلئے معیادی قرض مقررہ معیاد کیلئے فراہم کیا جاتا ہے۔ جزوقتی کاروبار کیلئے ادائیگیاں شیڈول کے مطابق یکساں ماہانہ/ سہ ماہی یا باہمی اتفاق سے طے شدہ مقدار اور معیاد میں کی جاتی ہیں۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کیلئے دستیاب ہے، مثلاً اسٹاک یا خام مال کی خریداری وغیرہ۔
  • 5 لاکھ سے 10 کروڑ روپے تک فائنانس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
  • مدت 3 سے 5 سال ہے (سالانہ نظر ثانی کی جاتی ہے)
  • خاس طور پر معیاد ختم ہونے سے پہلے ایک سے زائد بار رقم کا حصول/ ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مارک اپ کی ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر کی جاتی ہے۔
  • شرح مارک اپ: ۱ سال (کراچی انٹر بینک آفر ریٹ) + 5ء5 فیصد سالانہ (سالانہ ايڈجسٹ کیا جاتا ہے)
  • دو سال سے جاری کاروبار کیلئے فاسٹ ٹریک پروسیسنگ کی سہولت۔
  • بینک کی جانب سے شہری علاقوں میں رہائشی/ کاروباری/ صنعتی جائیداد کو رہن رکھا جاسکتا ہے۔ (متوازی اور سیکیورٹی کی فورسڈ سیلز ویلیو پر فائنانسنگ کی زیادہ سے زیادہ حد 70 فیصد ہے)
  • پلانٹ اور مشینری/ اسٹاک کو گروی رکھا جاسکتا ہے (25 فیصد مارجن کے ساتھ)
یا

10 سے 20 فیصد مارجن کے ساتھ کیش نیئر کیش سیکیورٹی۔

ایس ایم ای کے کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے رقم کا بینچ مارک حد مقررہ سے تجاوز کرسکتا ہے۔


ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کی سرمایہ کاری سے منسلک شعبوں کی فہرست کیلئے یہاں کلک کریں
معلومات کی درخواست کیلئے یہاں کلک کریں

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے