موسمی کاروبار کیلئے قرضہ کی سہولت

ہوم » مصنوعات » قرض کی سہولیات » موسمی کاروبار کیلئے قرضہ کی سہولت

گردشی کاروبار  کو سہولت پہنچانے کی غرض سے گردشی قرضہ جاتی سہولت برائے موسمی کاروبار  (SBRFF)خصوصی طور پر تیار کی گئی  ہے تاکہ موسمی کاروبار کی معاشی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ اس سہولت کو اثاثہ جات  (خام مال/ نیم تیار شدہ  مال/ زیرِ تیاری کام کی تکمیل اور نامکمل کام کو مکمل کرنے) کی خرید ، پرزہ جات کی خریداری اور دیگر روز مرہ معاملات کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اس سہولت کا مقصد چلتے ہوئے کاروبار کو مختصر مدت کی مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔  SME بینک  سے قرضہ حاصل کرنے والے افراد  بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، جو  ہر  ایسے کاروبار کیلئے  دستیاب ہے جو موسمی کاروبار  سے وابستہ ہو ۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • یہ سہولت ہر  ایسے کاروبار کیلئے  دستیاب ہے جو موسمی کاروبار  سے وابستہ ہو۔
  • اس سہولت کے ذریعے  0.5  ملین روپے سے لیکر 100 ملین روپے تک کا قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • قرض کی مدت زیادہ سے زیادہ  11 ماہ  ، مگر مدت کا درست تعین موسمی کاروبار کی نوعیت پر کیا جائے گا۔
  • موسمی کاروبار  کے عروج کے دنوں میں قرض کی زیادہ سے زیادہ مدت 8 ماہ ہوگی، قرض دار کو  اپنی  کاروباری ضرورت کے مطابق رقم وصول /ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
  • موسمی کاروبار کے عروج کے بعد اکاؤنٹ میں   کسی قسم کی  رقم واجب الادا رکھے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور رقم کو تین ماہ کے اندر اندر ادا کرنا ہوگا۔ اس سہولت کی کُل مدت 11 ماہ ہے۔ نیا/اگلا قرضہ ، پرانے قرضے کا حساب کلیئر ہونے کے ایک ماہ بعد جاری کی جائے گا۔
  • کم از کم ایک سالہ KIBOR  +6.5%  سالانہ
  • شہری رہائشی/تجارتی/صنعتی جائیداد  کو   بطور گروی رکھنا ہوگابینک کو  قابلِ قبول  جائیداد (جائیداد کو جبراً فروخت کرنے کی صورت میں حاصل ہونے والی رقم کی  کُل 70%  مالیت  بطور قرض فراہم کی جائے گی جس میں سیکیورٹی اور دیگر اخراجات شامل  ہوں گے)۔
  • کارخانہ اور مشینری / اثاثہ جات کو  (25%  گنجائش کے ساتھ)  گروی رکھا جاسکتا ہے ۔
  • معاون/شراکت دار/سرپرست افراد کی شخصی ضمانت  ممکن ہے۔ تیسرے فرد کی ضمانت بھی دی جا سکتی ہے (بضرورت)۔
یا

10 سے 20 فیصد مارجن کے ساتھ کیش نیئر کیش سیکیورٹی۔

ایس ایم ای کے کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے رقم کا بینچ مارک حد مقررہ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے