fwomen_inner

جاری فائنانس

ہوم » مصنوعات » قرض کی سہولیات » جاری فائنانس

یہ قلیل المدتی سرمایہ کاری ہے جسے صارفین کیلئے رقم کے کم عرصہ کیلئے ضروریات کی غرض سے فراہم کیا جاتا ہے۔ اس نوعیت کی سرمایہ کاری کیلئے قسط وار سرمایہ کار کی طرح ادائیگیوں کی تعداد مقرر نہیں کی جاتی۔ جاری فائنانس گردشی سرمایہ کاری ہے۔ قرض کی حد منظور ہوتے ہی صارف کو مقررہ مدت تک رقوم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کردی جاتی ہے۔ صارف جتنی بار چاہے رقم حاصل کرسکتا ہے یا اسے واپس کرسکتا ہے؛ لیکن ماہانہ بنیادوں پر استعمال شدہ رقم پر مارک اپ کی ادائیگی ضروری ہے۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کیلئے دستیاب ہے، مثلاً اسٹاک یا خام مال کی خریداری وغیرہ۔
  • 5 لاکھ سے 10 کروڑ روپے تک فائنانس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
  • مدت ایک سال ہے (ختم ہونے پر قابل تجدید ہے)
  • خاس طور پر معیاد ختم ہونے سے پہلے ایک سے زائد بار رقم کا حصول/ ادائیگیوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ مارک اپ کی ادائیگی ماہانہ بنیادوں پر کی جاتی ہے۔
  • شرح مارک اپ: ۱ سال (کراچی انٹر بینک آفر ریٹ) + 5ء6 فیصد سالانہ
  • دو سال سے جاری کاروبار کیلئے فاسٹ ٹریک پروسیسنگ کی سہولت۔
  • بینک کی جانب سے شہری علاقوں میں رہائشی/ کاروباری/ صنعتی جائیداد کو رہن رکھا جاسکتا ہے۔ (متوازی اور سیکیورٹی کی فورسڈ سیلز ویلیو پر فائنانسنگ کی زیادہ سے زیادہ حد 70 فیصد ہے)
  • پلانٹ اور مشینری/ اسٹاک کو گروی رکھا جاسکتا ہے (25 فیصد مارجن کے ساتھ)
یا

10 سے 20 فیصد مارجن کے ساتھ کیش نیئر کیش سیکیورٹی۔

ایس ایم ای کے کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے رقم کا بینچ مارک حد مقررہ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کی سرمایہ کاری سے منسلک شعبوں کی فہرست کیلئے یہاں کلک کریں
معلومات کی درخواست کیلئے یہاں کلک کریں

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے