Agriproduce_inner

زرعی مصنوعات کی زخیرہ کاری کیلئے فائنانسنگ کی سہولت

ہوم » مصنوعات » قرض کی سہولیات » زرعی مصنوعات کی زخیرہ کاری کیلئے فائنانسنگ کی سہولت

یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ انتہائی رعایتی شرح پردستیاب اسکیم ہے جسے زرعی مصنوعات کی زخیرہ کاری کیلئے اسٹیل/ دھات/ کنکریٹ کے گودام، ویئر ہاؤس اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کے قیام توسیع، جدت یا ازسرنو تعمیر کیلئے فراہم کیا جاتا ہے۔ قرض حاصل کرنے والے افراد اسٹیل/ دھات/ کنکریٹ کے گودام، ویئر ہاؤس اور کولڈ اسٹوریج کیلئے نئے درآمدشدہ یا مقامی طور پر تیار کردہ پلانٹ اور مشینری، آلات اور دیگر لوازمات کی خریداری کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ نئے جنریٹر بھی خریدے جاسکتے ہیں، لیکن جنریٹر کی استعداد گودام/ ویئر ہاؤس/ کولڈ اسٹوریج کو درکار توانائی سے متجاوز نہ ہو۔ یہ فائنانس 1 سے 7 سال کیلئے فراہم کیا جاتا ہے۔

  • زرعی مصنوعات کی زخیرہ کاری کیلئے اسٹیل/ دھات/ کنکریٹ کے گودام، ویئر ہاؤس اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کے قیام توسیع، جدت یا ازسرنو تعمیر کیلئے فراہم کیا جاتا ہے۔
  • 10 کروڑ روپے تک فائنانس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
  • مدت 1 سے 5 سال ہے۔
  • شرح مارک اپ:6 فیصد(ایس بی پی کی جانب سے وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی جاتی ہے)
  • دو سال سے جاری کاروبار کیلئے فاسٹ ٹریک پروسیسنگ کی سہولت۔
  • قرض کی واپسی یکساں ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کی جاسکتی ہے۔
  • بینک کی جانب سے شہری علاقوں میں رہائشی/ کاروباری/ صنعتی جائیداد کو رہن رکھا جاسکتا ہے۔ (متوازی اور سیکیورٹی کی فورسڈ سیلز ویلیو پر فائنانسنگ کی زیادہ سے زیادہ حد 70 فیصد ہے)
  • پلانٹ اور مشینری/ اسٹاک کو گروی رکھا جاسکتا ہے (25 فیصد مارجن کے ساتھ)

ایس ایم ای کے کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے رقم کا بینچ مارک حد مقررہ سے تجاوز کرسکتا ہے۔


ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کی سرمایہ کاری سے منسلک شعبوں کی فہرست کیلئے یہاں کلک کریں
معلومات کی درخواست کیلئے یہاں کلک کریں

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے