قریب النقد اثاثہ جات کے عوض قرضہ جات

ہوم » مصنوعات » قرض کی سہولیات » قریب النقد اثاثہ جات کے عوض قرضہ جات

نقد رقم اور قریب النقد اثاثہ جات کے عوض رقم کی فراہمی ایسے کاروبار / کاروباری افراد کی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے  جو اپنے  نقداثاثہ جات  / بانڈ / بچت سرٹیفکیٹ کو کاروبار میں  لگانے کا ارادہ نہیں  رکھتے ۔ اس مقصد کیلئے ایسے شخص  کی قریب النقد  اثاثہ کی ضمانت  کے عوض بھی قرض ادا کیا جاسکتا ہے جو بذاتِ خود حصولِ قرض کا درخواست گزار نہ ہو۔  قرض ،بعوض قریب النقد اثاثہ جات  حاصل کرنے والے افراد کو چند دیگر سہولیات بھی فراہم  ہوتی ہیں، جیسے کہ ترجیحی بنیادوں پر عملدرامد، کم  محکمانہ فیس، مختصر انتظامی و دستاویزی معاملات، کم شرح سود وغیرہ۔ قریب النقد اثاثہ جات کے عوض حاصل کی جانے والی رقم کو  دیگر اثاثہ جات   اور املاک کی خریدکے علاوہ  کاروبار کیلئے دیگر مالی ضروریات کو پورا   کرنے کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • چلتے ہوئے / نو قائم شدہ کاروبار جن کی نوعیت ( مالکِ کُل یا شراکت داری  نجی کمپنی یا کاروباری ادارے) کی ہو اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
  • نقد رقم اور قریب النقد اثاثہ کے عوض قرضہ ،  نقد رقم  کی صورت یا پھر  بلا رقم  ضمانت (fundیا non fund )  کے طور پر فراہم کی جائے گی۔
  • اس سہولت کے تحت 200  ملین روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

گردشی قرضہ کی صورت میں مارک اپ کی شرح

  • SME بینک میں رکھی گئی رقم پر ادا کئے جانے والی شرح ادائیگی  2 فیصد سے زائد۔ SME بینک میں رقم موجود نہ ہونے کی صورت میں نقد اور قریب النقد اثاثہ  کے عوض قرض حاصل کرنے کیلئے ضمانت  (کم از کم ایک سالہ KIBOR  +2%  سالانہ)

مدتی قرضہ کی صورت میں  مارک اپ کی شرح

  • SME بینک میں رکھی گئی رقم پر ادا کئے جانے والی شرح ادائیگی  1.5 فیصد سے زائد۔بینک میں رقم موجود نہ ہونے کی صورت میں نقد اور قریب النقد اثاثہ  کے عوض قرض حاصل کرنے کیلئے ضمانت  (کم از کم ایک سالہ KIBOR  +1.5%  سالانہ)
  • جاری فائنانس کی صورت میں اس سہولت کی مدت  ایک سال جبکہ مدتی قرضہ کی صورت میں یہ مدت 1 سے7  سال تک ہوگی،  جس کی وضاحت  دونوں صورتوں میں کی گئی ہے۔
  • RFF/TFWC/SBRFF کی صورت میں کوئی ریاعتی مدت نہیں دی جائے گی، TFFA کی صورت میں ایک سال کی ریاعتی مدت دستیاب ہوگی۔
  • معاون/شراکت دار/سرپرست افراد کی شخصی ضمانت  ممکن ہے۔ تیسرے فرد کی ضمانت بھی دی جا سکتی ہے (بضرورت)۔
یا

10 سے 20 فیصد مارجن کے ساتھ کیش نیئر کیش سیکیورٹی۔

ایس ایم ای کے کارپوریٹ کلائنٹس کیلئے رقم کا بینچ مارک حد مقررہ سے تجاوز کرسکتا ہے۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے