چپل سازی کیلئے قرضہ جات

ہوم » مصنوعات » قرض کی سہولیات » چپل سازی کیلئے قرضہ جات

چپل سازی کی مصنوعات کے عوض قرض کی فراہمی ایک  ایسی سہولت ہے جسے چپل  کی تیاری / خرید و فروخت سے وابستہ  کاروبار کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے۔ چپل پاکستان کا ایک روایتی پہناوا ہے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے افراد میں یہ بہت مقبول ہے۔ چپل سازی  سے متعلق ایسی چھوٹی یا وسط  حجمی  صنعت  کیلئے قرض کی فراہمی ممکن ہے جو کم از کم دو سال سے کاروبار کر رہی ہو۔

چپل سازی / خرید و فروخت   سے وابستہ  تاجروں کو  مدتی قرضہ برائے کاروبار (TFWC) فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے عملی / کاروباری اخراجات، بشمول خام مال کی خریداری کر سکیں۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • اس سہولت کے ذریعے 0.05 ملین روپے سے لیکر0.5 ملین روپے تک کا قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • سہولت کی مدت  تین   سال تک بڑھائی جا سکتی ہے۔
  • شرح مارک اپ کم از کم ایک سالہ KIBOR  +6.0%  سالانہ
  • قرض کی واپسی (اصل زر بمع مارک اپ)  برابر ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کیا جائے گا
  • دو عدد گیزیٹڈ سرکاری افسران کی ذاتی ضمانت بطور ضامن قابلِ قبول ہوگی۔
  • نقد   رقم اکاؤنٹ / بچت سرٹیفکیٹ 20 فیصد مارجن کے ساتھ
  • بینک کو  قابلِ قبول  جائیداد وہ تصور ہوگی جس کو جبراً فروخت کرنے کی صورت میں حاصل ہونے والی رقم  ، قرض کی رقم کا ڈیڑھ گُنا  ہوگی۔
  • اثاثہ جات/مشینری/ساز و سامان/ قابلِ ادا اجناس کو25 فیصد مارجن کے ساتھ بطور ضمانت گروی رکھا جاسکتا ہے ۔
  • قرض حاصل کرنے والا صارف کسی دیگر بینک یا مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہیں ہونا چاہئیے۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے