آسان قرضہ جاتی سہولت

ہوم » مصنوعات » قرض کی سہولیات » آسان قرضہ جاتی سہولت

اضافی ذرائع ہمیشہ سے قرضہ جات کی واپسی سے وابستہ خدشات کو دور کرنے کیلئے ایک روایتی ذریعہ رہے ہیں۔  زیادہ تر SME  ادارے صف اول کے کارو باری  ادارے ہوتے ہیں لیکن ان کے پاس  اضافی ذرائع  نہیں ہوتے جن کے  عوض وہ دیگر بینکوں سے قرضہ جات حاصل کر سکیں جس کے باعث ان کو قرض کی کمی درپیش رہتی ہے۔ SME اداروں کے اس مسئلے کے باعث،  شخصی ضمانت کے عوض قرض  فراہمی کو خاص طور پر چھوٹے کاروبار کی مالی مشکلات کو دور کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • چلتے ہوئے  کاروبار (کم از کم دو سال سے چلتے ہوئے) جن کی نوعیت ( مالکِ کُل یا شراکت داری ) کی ہو اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
  • اس سہولت کے ذریعے  0.1 ملین روپے سے لیکر2 ملین روپے تک کا قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • 1  سے 5  سال تک کی مدت  ( سہولت کی قسم پر منحصر)
  • ا سالہ KIBOR  + 10% سالانہ (سالانہ KIBOR  میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق)۔
  • معاون/شراکت دار/سرپرست افراد کی شخصی ضمانت لازم ہے۔
  • دو ایسے افراد کی ذاتی ضمانت جو بینک کو قابلِ قبول ہوں۔
  • ایسا فرد یا افراد جن کی کُل حاصل آمدنی قرضہ کی رقم سے زائد ہو اور ماہانہ آمدن قرض کی ماہانہ قسط سے زائد ہو , کی ضمانت 1.0 ملین روپے تک کے قرض کی فراہمی کے لئے بطور ضامن قابل قبول ہوںگے۔ یہ شرط اس صورت میں بھی لاگو ہو گی جب ایک ضامن سرکاری / نیم سرکاری افسر ہو ( گریڈ 17 یا اس سے زائد اور جس کی عمر   21 – 54  برس کے درمیان ہو) جبکہ دوسرا ضامن غیر سرکاری ہو۔
  • سرکاری / نیم سرکاری افسران  ( گریڈ 17 یا اس سے زائد اور جس کی عمر   21 سے 54  برس کے درمیان ہو)  جن کی ماہانہ آمدن قابلِ ادا بینک قسط سے زائد ہو، 2.0  ملین روپئے تک کی رقم کے قرض کیلئے بطور ضامن قابلِ قبول ہوں گے۔
  • ضرورت پڑنے پر منقولہ اثاثہ جات، کاروباری اثاثہ جات بشمول کارخانہ، مشینری، مال وغیرہ کو گروی رکھا جا سکتا ہے۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے