qqdp

قطرہ قطرہ دریا ڈیلی پروڈکٹ

ہوم » مصنوعات » ڈیپازٹس » قطرہ قطرہ دریا » قطرہ قطرہ دریا ڈیلی پروڈکٹ

یہ پروڈکٹ افراد اور کاروباری اداروں کیلئے اضافی رقم پر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ منافع روزانہ کی بنیاد پر شمار کیا جاتا ہے۔

پروڈکٹ کی خصوصیات

  • دو سالہ منافع کی ادائیگی (مسابقتی شرح منافع)
  • مفت آن لائن ٹرانزیکشن
  • اے ٹی ایم کارڈ کی مفت فراہمی
  • مفت لائف انشورنس (اہل صارفین کیلئے)
  • * مفت بینکنگ کی خدمات۔
    • تمام پے آرڈرز، ڈیمانڈ ڈرافٹس اور ٹیلکس ٹرانسفرز
    • چیک بک
  • ایس ایم ایس الرٹ کی سہولت

* اگر ماہانہ اوسط بیلنس 10 لاکھ یا زائد ہو۔

اضافی خصوصی فوائد

  • بالکل مفت انشورنس کور
    • طبعی موت: 10 لاکھ روپے (زیادہ سے زیادہ)
    • حادثاتی موت: 20 لاکھ روپے (زیادہ سے زیادہ)
    • مستقل معذوری: 10 لاکھ روپے (زیادہ سے زیادہ، انشورنس پالیسی کے مطابق)

شراِئط و ضوابط

  • اکاؤنٹ کھولنے کیلئے کم سے کم بیلنس 1000 روپے۔
  • اکاؤنٹ میں مطلوبہ ماہانہ اوسط بیلنس 25000 روپے۔ (انشورنس کوریج کیلئے)
  • زیادہ سے زیادہ بیلنس کیلئے کوئی حد مقرر نہیں۔
  • انشورنس کوریج 18 سے 60 سال تک کی عمر کیلئے قابل اطلاق ہے۔
  • انشورنس کوریج اکاؤنٹ کھولنے کے 90 روز بعد قابل قبول ہے۔
  • طبعی موت یا مستقل معذوری کی صورت میں انشورنس کوریج آخری 90 روز کے دوران موجود اوسط بیلنس کی بنیاد پر فراہم کی جاتی ہے، جبکہ حادثاتی موت کی صورت میں فراہم کی جانیوالی کوریج دوگنا ہوجاتی ہے۔
  • فنڈز کے مقابلے میں قرض کی پروسیسنگ جلد از جلد مکمل کی جاتی ہے۔
  • مشترکہ یا پارٹنرشپ اکاؤنٹ کی صورت میں ہر اکاؤنٹ ہولڈر کیلئے فوائد یکساں تقسیم کئے جاتے ہیں، مثلاً 2 اکاؤنٹ ہولڈرز کی صورت میں فوائد کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، جبکہ 3 افراد کی صورت میں 3 حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

عمومی قواعد و ضوابط

  • منافع کی تمام شرحیں صارفین کو مطلع کئے بغیر تبدیل کی جاسکتی ہیں۔ *
  • ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوۃ قانون/ قواعد وضوابط کے مطابق لاگو ہوگا۔

ریٹرن/ ريک ریٹس کی متوقع شرح ملاحظہ کریں۔ *
اخراجات/ چارجز کا تازہ ترین شیڈول ملاحظہ کریں۔ **

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے