Abbbout_img

سرگرمیاں

ہوم » میڈیا سینٹر » سرگرمیاں
ایس ایم ای بینک اردو ویب سائٹ کا آغاز

اسلام آباد ، 28 مارچ ، 2016 : ایس ایم ای بینک نے باضابطہ طور پر حکومت کی ہدایات کے مطابق اردو ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے . یہ سائٹ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد تیارکی گئی ہے . چونکہ مالیاتی شعبے میں اردو زبان کا عمل درآمد اس کے آغاز میں ہے اس وجہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ مواد میں تبدیلیاں کثرت سے کی جائیں گی

ایس ایم ای بینک کی نئے ویب سائیٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسلام آباد، 10 ستمبر، 2015: ایس ایم ای بینک کی نئی ویب سائیٹ آج باقاعدہ طور پر جاری کردی گئی ہے۔ اس ویب سائیٹ کو صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر [جناب احسان الحق خان] کی ہدایات پر ڈیزائن اور تخلیق کیا گیا ہے، تاکہ ایس ایم ای بینک کی خدمات اور سرگرمیوں کی عکاسی کی جاسکے۔ اس ویب سائیٹ کی تخلیق ادارے کے تمام سربراہان کی مدد اور راہنمائی کے نتیجہ میں تقریباً ایک سال پر محیط ایک طویل عمل کے بعد ممکن بنائی گئی ہے۔

ایس ایم ای بینک کی طرف سے ایس ایم ایس الرٹ سروس کا اجراء

اسلام آباد، 23 فروری، 2015: ایس ایم ای بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے ایس ایم ایس سروس کا باقاعدہ اجراء کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایم ای بینک کے صارفین کیلئے ٹیکنولوجی کی حامل دیگر پروڈکٹس کی فراہمی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ صدر نے امید طاہر کی کہ ایس ایم ایس الرٹ کی سہولت بینک کے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کی دیکھ بھال اور نگرانی میں معاون ثابت ہوگی۔

ایس ایم ای بینک اور یو مائیکروفائنانس بینک لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے

اسلام آباد، 28 نومبر، 2014: اسمال اینڈ میڈیئم انٹرپرائیزز (ایس ایم ای) بینک نے آج یو فون ہیڈ کوارٹرز میں یو مائیکروفائنانس بینک لمیٹڈ کے ساتھ تاریخی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

ای او یو پر جناب احسان الحق خان، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم ای بینک لمیٹڈ اور جناب عارف سرہندی، صدر، یو مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ، جناب عبد العزیز کی جانب سے دستخط کئے گئے، جبکہ صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یو فون اور تین شراکتی اداروں ایس ایم ای بینک، یو مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ اور یو فون پاکستان کے دیگر اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ای او یو کے مطابق ایس ایم ای بینک کی جانب سے یو مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ اور یو فون پاکستان کے اشتراک سے ایس ایم ای انٹرپرائزز کیلئے موبائل والیٹ سروس کا اجراء عمل میں لایا جائیگا۔

مجوزہ خدمات کے اجراء سے ایس ایم ای سروسز کو ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی فراہم کی جائیگی جس کے نتیجے میں ملک میں چھوٹے و اوسط درجہ کے اداروں (ایس ایم ای) کے شعبہ کو ترقی کے نئے مواقع میسر آسکیں گے۔

1-280x188

ایس ایم ای بینک میں ورلڈ بینک کی ٹیم کا دورہ

اسلام آباد، 9 ستمبر، 2014: محترمہ این کریسچن رینی کی سربراہی میں ورلڈ بینک کے ایک وفد نے ایس ایم ای بینک کا دورہ کیا، تاکہ ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے نیشنل فائنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کی تخلیق کی غرض سے ایس ایم ای بینک کی انتظامیہ سے معلومات حاصل کی جاسکیں۔ اس موقع پر جناب احسان الحق خان، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم ای بینک نے ورلڈ بینک کے وفد کو ایس ایم ای بینک کے بارے میں بریفنگ دی اور ان سے پاکستان کیلئے نیشنل فائنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔

محترمہ این کریسچن رینی نے ایس ایم ای بینک کی ٹیم کی جانب سے پیش کئے گئے خیالات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ فراہم کردہ معلومات ان کیلئے بہتر حکمت عملی تیار کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

2
1

ایس ایم ای بینک کی نئی ویب سائیٹ کا اجراء

اسلام آباد، 31 جنوری، 2013: صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایم ای بینک نے ایس ایم ای بینک کی تجدید شدہ ویب سائیٹ کا اجراء کیا۔ نئی ویب سائیٹ کو خاص طور پر ایس ایم ای بینک کے مخصوص سلاحیتوں کے حامل صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا گیا۔ نئے ویب سائیٹ میں صارفین اور بینک کے درمیان معلومات کے تبادلہ کی غرض سے کئی انٹرایکٹو فورم بھی شامل کئے گئے ہیں۔

نئے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی

اسلام آباد، 18 دسمبر، 2012: جناب نصر درانی نے ایس ایم ای کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں جناب احسان الحق خان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایم ای بینک میں نئے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی

اسلام آباد، 9 مارچ، 2011: جناب احسان الحق خان نے ایس ایم ای بینک کے نئے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں 35 سالہ تجربہ حاصل ہے اور ریجنل ڈیویلپمنٹ فائنانس کارپوریشن، الائیڈ بینک آف پاکستان سمیت مختلف نمایاں اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہیں جناب آر اے چغتائی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایم ای کارڈ کا اجراء

اسلام آباد، یکم اپریل، 2008: صارفین کو بینکنگ کی کثیرالجہتی خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کے تحت ایس ایم ای بینک نے ایس ایم ای کارڈ جاری کردیا ہے، ایک ایسا ڈیبٹ کارڈ جو صارف کو لاکھوں دکانوں اور اے ٹی ایم میں صرف ایک سادہ سوائپ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ/ سیونگ اکاؤنٹ تک لامحدود رسائی فراہم کرے گا۔ متعدد سہولیات اور فوائد کے حامل اس کارڈ کو پاکستان بھر میں تمام اے ٹی ایمز اور ریٹیلر آؤٹ لیٹس پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایس ایم ای کارڈ کا استعمال آسان ہے اور اسے الیکٹرونک سیلف پرنٹنگ پی او ایس مشین پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایس ایم ای بینک میں نئے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی

اسلام آباد، یکم مارچ، 2007: جناب آر اے چغتائی نے ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کے نئے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ انہیں 40 سال سے زائد تجربہ حاصل ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سمیت دیگر اعلی اداروں میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہیں جناب مسرور خان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

آن لائن بینکنگ آپریشنز

اسلام آباد، 12 اکتوبر، 2006: ایس ایم ای بینک کی جانب سے کراچی میں اورنگی ٹؤن اور فیڈرل بی ایریا میں آن لائن آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اب ایس ایم ای بینک کے قابل قدر صارفین پاکستان بھر میں پھیلی ایس ایم ای کی کسی بھِ شاخ سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ایس ایم ای بینک کی جانب سے کوئَٹہ میں کمرشل بینکنگ آپریشنز کا اجراء

اسلام آباد، 27 فروری، 2006: ایس ایم ای بینک نے کوئٹہ میں ایم اے جناح روڈ پر اپنی کمرشل بینکنگ شاخ کا افتتاح کردیا ہے۔ اس برانچ کے ساتھ ہی ایس ایم ای بینک پاکستان کے تمام شہروں میں کمرشل بینکنگ کی 10 شاخوں کا حامل ہوچکا ہے۔ ایس ایم ای بینک جلد ہی کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کمرشل بینکنگ کی 3 نئی شاخوں کا افتتاح کرے گا۔

ایس ایم ای بینک کی جانب سے بنیادی بینکنگ اکاؤنٹ کا اجراء

اسلام آباد، 25 فروری، 2006: ایس ایم ای بینک لمیٹڈ نے پاکستان میں کم آمدنی کے حامل افراد کو بینکنگ کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے بیسک بینکنگ اکاؤنٹ کے نام سے نئی خدمت کا اجراء کردیا ہے۔ اس خدمت کی اہم خصوصیات میں

کم سے کم ابتدائی بیلنس کی حد 1 ہزار روپے

منافع ادا نہیں کیا جائیگا

کم سے کم بیلنس کی کوئی حد مقرر نہیں کی جائے گی، وغیرہ شامل ہیں

بی بی اے میں مسلسل 6 ماہ تک بیلنس صفر رہنے کی صورت میں اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا

بینک بی بی اے کی مد میں کوئی سروس چارجز وصول نہیں کرے گا۔ صارفین کیش/ کلیئرنگ کے ذریعے ہر مہینے زیادہ سے زیادہ 2 بار رقم جمع کروانے اور 2 چیک کے ذریعے رقم حاصل کرنے کی مفت سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

اکاؤنٹ کی تفصیلات سال میں ایک بار جاری کی جائیں گی۔

بیسک بینکنگ اکاؤنٹ میں دلچسپی رکھنے والے صارفین اپنے اکاؤنٹ کی نوعیت تبدیل کرنے یا نیا بی بی اے اکاؤنٹ کھولنے کیلئے فوری طور پر اس برانچ سے رابطہ کریں جہاں ان کے اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہیں، بصورت دیگر پہلے سے موجود اکاؤنٹس کی عمومی سہولت جاری رہے گی۔

ایس ایم ای بینک کی جانب سے اضافی بینکنگ ماڈیول کا حصول

اسلام آباد، 29 دسمبر، 2005: مارکیٹ میں دستیاب کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایس ایم ای بینک نے اپنی شاخوں پر ٹریڈ فائنانس، سویفٹ، اے ٹی ایم، پی او ایس، انٹر برانچ بینکنگ، انٹرنیٹ بینکنگ، ٹیلیفون بینکنگ اور موبائل بینکنگ ماڈیول کی سہولیات کے اجراء کیلئے پی آئی بی اے ایس کے ساتھ اشتراک کرلیا ہے۔

اکاؤنٹ کی تفصیل برائے جون 2006ء

یہ ماڈیول بینک کی جانب سے صارفین کو 9 برانچز کے نیٹ ورک کے ذریعے پہلے سے فراہم کی جانے والی بینکنگ سروسز کے معیار میں اضافہ کریں گے۔

دستخط کی تقریب کے دوران ایس ایم ای بینک کے صدر/ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بینک سال 2006ء کے دوران اپنے صارفین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار میں بہتری کی غرض سے ان ماڈیولز کے مرحلہ وار اطلاق کے ساتھ ساتھ نئی شاخیں بھی کھولے گا۔

دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے بہت سے معروف کمرشل بینک بھی پی آئی بی اے ایس بینکنگ سلوشن استعمال کر رہے ہیں۔

news

کراچی میں ایس ایم ای بینک کی دوسری کمرشل بینکنگ برانچ کا افتتاح

اسلام آباد، 16 دسمبر، 2005: لاہور میں اپنے نقش قدم کی تقلید کرتے ہوئے ایس ایم ای بینک نے اپنے صارفین کیلئے فیڈرل بی ایریا کراچی میں دوسری کمرشل بینکنگ برانچ کا افتتاح کردیا ہے۔ ایس ایم ای بینک دسمبر 2005ء میں سیال کوٹ اور کوئٹہ میں بھی نئی برانچ کھولے گا۔

نئے سوفٹ ویئر ماڈیول کا استعمال

اسلام آباد، 18 اکتوبر، 2005: ایس ایم ای بینک نئے سوفٹ ویئر ماڈیول کے حصول اور استعمال کے مرحلے میں ہے۔ مذکورہ ماڈیول کے استعمال کی ابتداء سے ایس ایم ای بینک کی جانب سے صارفین کو ٹریڈ فائنانسنگ اور آن لائن بینکنگ جیسی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔ اسکے علاوہ اپنے برانچ نیٹ ورک میں بھی اضافہ کر رہا ہے اور جلد ہی سیالکوٹ، کوئٹہ اور فیڈرل بی ایریا کراچی (کراچی میں دوسری شاخ) میں 3 نئی شاخوں کا افتتاح کردیا جائیگا۔

ایس ایم ای بینک کی پریزیڈینشل ریلیف فنڈ میں شراکت

اسلام آباد، 10 اکتوبر، 2005: زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے بینک نے پریزیڈینشل ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے کی رقم جمع کرانے کے فیصلہ کیا ہے۔ اس عظیم مقصد کیلئے مذکورہ رقم میں بینک کے ملازمین (مستقل اور کونٹریکٹ کی بنیاد پر)، آفیسر گریڈ تھری یا اس سے بالا عہدے کے حامل افسران کی ایک روز کی تنخواہ کو شامل کیا جائے گا، جبکہ بقیہ رقم بینک خود ادا کرے گا۔

لاہور میں ایس ایم ای بینک کی دوسری کمرشل بینکنگ برانچ کا افتتاح

اسلام آباد، 28 ستمبر، 2005: ایس ایم ای بینک ایس ایم ای کے شعبے میں شرکت کے ضمن میں پاکستان میں اپنی شاخوں کے نیٹ ورک میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس کی دوسری کمرشل برانچ کا اجراء اس مقصد کی جانب ایک اور قدم ہے جسے آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان بھر میں نئے شاخیں کھولی جائیں گی۔

اب پاکستان بھر میں ایس ایم ای بینک کے نیٹ ورک میں 7 شاخیں شامل ہیں۔

ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کی کمرشل بینکنگ کا اجراء

اسلام آباد، 12 اگست، 2005: رب ذوالجلال کے فضل و کرم سے ایس ایم ای بینک نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کی شاخوں میں کمرشل بینکاری کا اجراء کردیا ہے۔ ایس ایم ای بینک میں بینکاری کی سہولیات پاکستان میں دستیاب بہترین سوفٹ ویئر کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔

پشاور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی شاخوں میں اگست کے تیسرے ہفتے سے بینکنگ آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے بعد یہ سہولیات سیالکوٹ اور کوئٹہ میں بھی فراہم کی جائیں گی۔

اسلام آباد، 5 مئی، 2005: رب ذوالجلال کے فضل و کرم سے ایس ایم ای بینک نے اسلام آباد کی شاخ میں کمرشل بینکاری کا آغاز کردیا ہے۔ ایس ایم ای بینک میں بینکاری کی سہولیات پاکستان میں دستیاب بہترین سوفٹ ویئر کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں۔.

لاہور اور کراچی کی شاخوں میں مئی کے دوسرے ہفتے سے بینکنگ آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے بعد یہ سہولیات پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس وقت یہ سہولیات صرف ایس ایم ای بینک کے عملے کو فراہم کی جارہی ہیں جنہیں 9 مئی، 2005ء سے عوامی سطح پر بھی جاری کردیا جائے گا۔

ایس ایم ای کو شیڈول بینک کا درجہ حاصل ہوگیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ای بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس مقصد اور بعد ازاں ایک اہم ادارہ کی حیثیت سے پرائیویٹائزیشن کیلئے ایس ایم ای بینک کی اہم تنظیم نو کا آغاز 2004ء میں کیا گیا تھا۔ امید ہے کہ بینک کی جانب سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کمرشل بینکاری کا آغاز مئی 2005ء تک کردیا جائے گا، جس کے بعد پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ایس ایم ای بینک کی دیگر شاخوں میں بھی کمرشل بینکاری کا آغاز کیاجائے گا۔ بینک کی جانب سے، ڈیویلپمنٹ فائنانس انسٹیٹیوشن کی حیثیت سے، ٹیکس منہاء کرنے کے بعد 2004ء میں 486 ملین روپے کے منافع کا اعلان کیا ہے، جوکہ سال 2003ء میں 59 ملین روپے تھا، جس سے بینکنگ کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ایس ایم ای بینک کیلئے بی بی بی اور A-2 کی ریٹنگ جاری کردی گئی

اسلام آباد، 10 مارچ، 2005: جے سی آر-وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کی اوسط سے طویل المدت ریٹنگ کو ڈبل بی پلس سے ٹریپل بی کردیا ہے۔ مختصر المدت ریڈنگ کو بھی A¨C2 سے بڑھا کر A¨C3 کردیا گیا ہے۔

بینک کی معاشی پوزیشن میں بہتری کو بینک کی تنظیم نو کے پروگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔ سال 2004ء کیلئے پی اے ٹی گزشتہ سال 2003ء کے مقابلے میں 14 پوائنٹ بلند ہوچکا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک کو کمرشل بینکاری کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد بینک جلد ہی کمرشل بینکاری کا آغاز کردے گا۔ بینک کے پیڈ اپ کیپیٹل میں 1.1 بلین تک اضافہ ہوچکا ہے۔ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ذمہ داریوں (لائبیلیٹی) کی مد میں 3.393 بلین روپے ادا کئے جاچکے ہیں جبکہ قابل ادا رقوم کی مد میں 3.3 بلین بھی فراہم کئے جاچکے ہیں۔ بقیہ رہ جانے والی ذمہ داریاں 2006ء تک قابل ادا ہیں۔ اسکے علاوہ بینک کی جانب سے تنظیم نو کے ضمن میں وولینٹیری اسٹاف سیپریشن اسکیم پر بھی کامیابی سے عملدرآمد کیا جاچکا ہے، جس کے تحت 700 ملازمین کو رضاکارانہ طور پر فائدہ پہنچایا گیا ہے۔ بینک کی جانب سے برانچ ریشنالائزیشن پروگرام پر بھی عملدرآمد کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں سالانہ سیونگز میں معقول اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بینک کی جانب سے، جوکہ آغاز ہی سے منافع حاصل کر رہا ہے، ان اقدامات کا مقصد جون 2006ء کے اختتام تک ادارہ کو نجکاری کیلئے تیار کرنا ہے۔

ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ کیلئے بی بی بی پلس اور اے ٹو کی ریٹنگ جاری کردی گئی

اسلام آباد، یکم ستمبر، 2004: جے سی آر-وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ نے ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ کی اوسط سے طویل المدت ریٹنگ کو ٹریپل بی سے ٹریپل بی پلس جبکہ مختصر المدت ریڈنگ کو اے تھری سے اے ٹو کردیا ہے۔

ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو لیزنگ ایسوسی ایشن کیلئے منتخب کرلیا گیا

اسلام اباد، 9 اگست، 2004: ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ کے جناب منور سلیمان (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کو لیزنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایل اے پی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کرلیا گیا ہے۔

ریکوری آپریشن کی آؤٹ سورسنگ

اسلام آباد، 7 جولائی، 2004: ادارے کی سرگرمیوں میں بہتری کی غڑض سے ریکوری آپریشن ڈّویژن نے ایسے علاقوں کے ریکوری آپریشن کے آؤٹ سورس کردیا ہے جہاں بینک کی کوئی شاخ موجود نہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ اس فیصلے کے نتیجہ میں ریکوری آپریشن کی لاگت میں 37 فیصد تک کمی آئے گی۔ یہ ذمہ داری 3 متعلقہ اداروں کو سونپی گئی ہے۔

ایس ایم ای بینک اور شیل تعمیر کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب

جمعہ، 18 جون، 2004

ایس ایم ای بینک لمیٹڈ اور شیل تعمیر پروگرام نے نوجوان سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں کامیاب کاروباری افراد بنانے کیلئے تکنیکی اور سرمایہ داری کی معاونت فراہم کرنے کی غرض سے باہمی شراکت پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

pressrelease

اس ضمن میں ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کے اسلام آباد میں واقع مرکزی دفتر میں ایک رسمی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایم ای بینک کی نمائندگی جناب منصور خان، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شیل پاکستان کی نمائندگی جناب سلیم الدین احمد، ڈائرکٹر ایکسٹرنل افیئرز نے کی۔ اس موقع پر شیل تعمیر کی پروگرام مینجر محترمہ افشاں خان اور بینک کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

مفاہمت کی یادداشت اسی سمت میں ایک اور قدم ہے۔ ایس ایم ای بینک اور شیل تعمیر پروگرام کے مابین ملک کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے اپنے وسائل سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے