faq

عمومی سوالات

ہوم » عمومی سوالات

عمومی سوالات

صارفین کیلئے بہتر اور باسہولت خدمات کی فراہمی کیلئے ہم نے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کی فہرست تیار کی ہے۔
براہ مہربانی اپنے مطلوبہ سوال کا جواب معلوم کرنے کیلئے سوال کے عنوان پر کلک کریں۔

1۔ کیا سمیڈا اور ایس ایم ای بینک ایک ہی ادارہ ہے؟

ایس ایم ای بینک چھوٹے اور درمیانے درجہ کے سرمایہ کاروں کو قرض کی فراہمی کا رسمی ادارہ ہے۔ سمیڈا (اسمال اینڈ میڈیئم اینٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی) کاروباری سہولیات فراہم کرتا ہے۔ دونوں ادارے مختلف ہیں اور ان کے انتظامات ایک دوسرے سے علیحدہ ہیں؛ تاہم یہ ادارے ایک دوسرے کی سرگرمیوں میں معاونت کرتے ہیں۔

2۔ ایس ایم ایز (اسمال اینڈ میڈیئم اینٹرپرائزز) کی تعریف کیا ہے؟

اسمال اینٹرپرائزز ڈیفینیشن:
اسمال اینٹرپرائز (ایس ای) ایک ایسا کاروباری طبقہ ہے جو ذیل میں دیئے گئے دونوں معیارات پر پورا اترتا ہے:

ملازمین کی تعداد سالانہ تجارت کا حجم
زیادہ سے زیادہ 50 * زیادہ سے زیادہ 150 ملین روپے *
٭ بشمول کونٹریکٹ ملازمین

اسمال اینٹرپرائز کسی ایک بینک/ ڈی ایف آئی یا تمام بینکوں/ ڈی ایف آئیز سے 15 ملین روپے تک قرض کے سہولت حاصل کرسکتا ہے۔

میڈیئم اینٹرپرائزز ڈیفینیشن:
میڈیئم اینٹرپرائزز (ایم ای) ایسا کاروباری طبقہ ہے، جسے پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہونا چاہیئے، جو مندرجہ ذیل دونوں معیارات پو پورا اترتا ہو:

ملازمین کی تعداد * سالانہ تجارت کا حجم
صنعتکاری اور خدمات 51 سے 250 تک-
تجارت 51 سے 100-
150 ملین روپے سے زائد اور 800 ملین روپے تک
٭ بشمول کونٹریکٹ ملازمین

میڈیئم اینٹرپرائز کسی ایک بینک/ ڈی ایف آئی یا تمام بینکوں/ ڈی ایف آئیز سے 100 ملین روپے تک قرض کے سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ میڈیئم اینٹرپرائز کی جانب سے بینکوں/ ایف ڈی آئیز کی طرف سے حاصل کیا گیا مجموعی قرض (بشمول لیزڈ ایسٹس) 200 ملین روپے سے زائد نہیں ہونا چاہیئے۔

3۔ ایک سرمایہ کار کو ایس ایم ای بینک کی خدمات کیوں حاصل کرنی چاہیئں؟

ایس ایم ای بینک کو ایس ایم ایز کی معاشی ضروریات پوری کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایس ایم ای سے متعلقہ علاقوں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپندی اور اسلام آباد میں پاکستان کا مخصوص قرض فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کو بنیادی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے معاشی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

4۔ ایس ایم ای بینک کب اور کیوں قائم کیا گیا؟

ایس ایم ای بینک ملک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کے مطالبہ پر یکم جنوری 2002ء کو قائم کیا گیا۔

5۔ میں ایس ایم ای بینک سے کیسی مالی معاونت حاصل کرسکتا ہوں؟
  1. پروجیکٹ فائنانسنگ
  2. لیزنگ
  3. ورکنگ کیپٹل
6۔ میں بینک سے کتنی رقم حاصل کرسکتا ہوں؟

ایس ایم ای بینک 50 ہزار سے 10 کروڑ روپے تک کی معاشی معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ قرض حاصل کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ڈیبٹ/ ایکویٹی ریشو کو کم سے کم 60:40 تک پورا کرنے کا حامل ہو۔

7۔ 60:40 کے ڈیبٹ/ ایکویٹی ریشو کس بات کی نمائندگی کرتا ہے؟

پروجیکٹ/ اینٹرپرائز کی کم سے کم 40 فیصد سرمایہ کاری ایکویٹی کی صورت میں قرض حاصل کرنے والے کی طرف سے فراہم کی جائے، جبکہ 60 فیصد تک کی سرمایہ کاری بینک کی جانب سے کی جائے گی۔

8۔ کیا ایس ایم ای بینک مارک اپ لیتا ہے؟

جی ہاں۔ صارف قرض کی رقم کے ساتھ جو بھی اضافی رقم بینک کو ادا کرتا ہے، اسے “مارک اپ” کہا جاتا ہے۔ یہ بینک کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ضروری ہے۔

9۔ مارک اپ کی شرح کیا ہے؟

یہ مارکیٹ پر منحصر ہے اور پروجیکٹ کے متوقع کیش فلو کے مطابق ہوتی ہے۔ اس کی شرح مختلف نوعیت کے کاروبار پر بھی منحصر ہے۔ معلومات کے ليے کلک کر کے ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

10۔ بینک درخواست کنندہ سے کس قسم کی ضمانت چاہتا ہے؟

سیکیورٹی کا انحصار پروجیکٹ کی نوعیت پر ہے۔ اکثر صورتوں میں اسکے لئے ذاتی ضمانت کے ساتھ شہری جائیداد رہن رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

11۔ اقساط کا شمار کیسے کیا جاتا ہے؟

یہ مارک اپ کی شرح اور مجوزہ کاروبار کے کیش فلو پر منحصر ہے۔ صارف/ قرض حاصل کرنے والے افراد کو قرض کیلئے مطلوبہ رقم کی فراہمی کے وقت ادائیگیوں کا مکمل شیڈول فراہم کردیا جاتا ہے۔

12۔ قرض کی واپسی کا دورانیہ کتنا ہے؟ کیا اس میں رعایت فراہم کی جاتی ہے؟

قرض کی واپسی کا دورانیہ عموماً 3 سے 5 سال تک ہوتا ہے؛ تاہم اسے پروجیکٹ/ کاروبار کے کیش فلو سے منسلک کیا جاتا ہے۔ عام طور پر رقم ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کی جاتی ہے۔ رعایتی مدت کا انحصار کاروبار کی نوعیت پر ہے۔

13۔ قرض کی درخواست پر عملدرآمد کا کیا طریقہ کار ہے؟

1۔ ایس ایم ای بینک سے قرض حاصل کرنے کا فارم پُر کریں۔
2۔ مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں۔
3۔ ہماری مخصوص شاخوں میں جمع کروائیں۔

14۔ میں درخواست فارم کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟

درخواست فارم ہماری مخصوص شاخوں سے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اپنی قریبی برانچ کے بارے میں معلومات کیلئے ہمارا نیٹ ورک پر کلک کریں۔

15۔ درخواست فارم کے ساتھ کون سی دستاویزات منسلک کرنا ضروری ہے؟

1۔ پروجیکٹ/ کاروبار کیلئے مکمل کاروباری منصوبہ
2.
3۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی اٹیسٹ شدہ کاپی
4.
5۔ بینک اسٹیٹمنٹ
6.
7۔ جائیداد کے کاغذات کی اٹیسٹ شدہ کاپی
8.
9۔ ایس ایم ای بینک کی جانب سے اضافی دستاویزات بھی طلب کی جاسکتی ہیں جن کا انحصار پروجیکٹ/ کاروبار کی نوعیت پر ہے۔
10.

16۔ اگر درخواست فارم پر کرنے کیلئے مدد کی ضرورت ہو تو مجھے کیا کرنا ہوگا؟

اس طریقہ کار میں ہمارے کریڈٹ آفیسر بخوشی آپ کی مدد کریں گے۔

17۔ قرض کی درخواست پر عملدرآمد کیلئے کتنا عرصہ درکار ہوتا ہے؟

درخواست فارم مطلوبہ اٹیسٹ شدہ دستاویزات کے ہمراہ جمع کروانے کے بعد طریقہ کار میں 30 دن صرف ہوسکتے ہیں۔ قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی جانب سے ناکافی تفصیلات فراہم کرنے کی صورت میں عموماً تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔

18۔ ایس ایم ای بینک کس نوعیت کے پروجیکٹس کیلئے رقم فراہم کرتا ہے؟

ایسے تمام پروجیکٹس/ کاروبار جو معاشی طور پر فائدہ مند ہوں قرض فراہم کرنے کیلئے بینک کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ ہم اس بات کی یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ سرمایہ کاری فائدہ مند سرگرمیوں کیلئے فراہم کی جاتی ہے۔ ایس ایم ای بینک کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے منتخب کردہ مختلف شعبوں کی تفصیلات کیلئے سرمایہ کاری کے شعبے پر کلک کریں۔

19۔ بینک کی سہولیات تک کیسے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے؟

آپ ہمیں کال کرسکتے ہیں یا اپنی قریبی شاخ کو ای میل لکھ سکتے ہیں۔ آپ کی ذاتی طور پر آمد کا بھی خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی ہمارے دفاتر کا پتہ حاصل کرنے کیلئے ہمارے نیٹ ورک کے لنک پر کلک کریں۔

ایس ایم ای آسان اکاؤنٹ کے عمومی سوالات

1۔ کیا غیر رہائشی یا غیر ملکی افراد آسان اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں؟

جی نہیں۔ آسان اکاؤنٹ صرف رہائشی افراد کیلئے ہے۔ دیگر افراد عمومی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

2۔ کیا آسان اکاؤنٹ میں آؤٹ ورڈ ریمیٹنس کی اجازت ہے؟

جی نہیں

3۔ کیا ڈیبٹ اور کریڈٹ ٹرانزیکشنز پر پابندیاں ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ان پابندیوں کی نوعیت کیا ہے؟

اس اکاؤنٹ میں ماہانہ زیادہ سے زیادہ مجموعی ڈیبٹ اور زیادہ سے زیادہ کریڈٹ بیلنس کی حد 5 لاکھ روپے یا اسٹیٹ بینک کی جانب سے تبدیل شدہ رقم کے مطابق ہوگی۔ ان حدود کی سختی سے پابندی کی جائے گی لیکن اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ رعایت کا فائدہ صارفین تک بھی پہنچایا جائے گا۔ اس وقت ان رعایتوں کی نوعیت حسب ذیل ہے:

1۔ پانچ لاکھ روپے کی کریڈٹ حد سے زیادہ کرییڈٹ ٹرانزیکشن کی اجازت صرف ان ورڈ ریمیٹنس کی صورت میں ہوگی، لیکن ان کا بینک کے رسک اسیسمنٹ کے معیار پر پورا اترنا ضروری ہے۔
2۔ آسان بینک اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ پر منافع/ ریٹرن کریڈٹ 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہونے کی صورت میں اجازت ہوگی۔
3۔ بینک چارجز، حکومتی ٹیکس یا لیویز اور کسی قانون کے تحت یا عدالت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کی اجازت ہوگی اور انہیں مجموعی ماہانہ ڈیبٹ کی 5 لاکھ روپے کی حد یا رقم نکلوانے کی پابندیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

4۔ اگر کسی آسان اکاؤنٹ کیلئے ٹی ڈی آر جاری کیا گیا ہے، تو کیا ٹی ڈی آر کی یہ رقم مذکورہ اکاؤنٹ کا ٹوٹل کریڈٹ بیلنس شمار کرتے وقت مد نظر رکھی جائے گی؟

جی ہاں اگر ٹرم ڈیپازٹ رسیٹ (ٹی ڈی آر) کو آسان اکاؤنٹ سے جاری کیا جانا ضروری ہے تو مجموعی کریڈٹ بیلنش شمار کرتے وقت ٹی ڈی آر میں درج رقم کو آسان اکاؤنٹ میں موجود بیلنس میں شامل کیا جائے گا۔

5۔ کیا آسان اکاؤنٹ کھولنے کیلئے بھی اسی طریقہ کار اور دستاویزات کی ضرورت ہوگی جو عمومی اکاؤنٹ کیلئے طلب کی جاتی ہیں؟

جی نہیں۔ آسان اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ کار آسان ہے اور اسکے لئے اکاؤنٹ کھلوانے کے فارم کے ساتھ کمپوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور کم سے کم 100 روپے کی رقم جمع کروائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ شکریہ کے خط اور آمدنی کا ثبوت بھی طلب نہیں کیا جاتا۔

6۔ اگر ایک شخص کا ایس ایم ای بینک میں عمومی اکاؤنٹ موجود ہے، تو کیا وہ آسان اکاؤنٹ کھلواسکتا ہے؟
نہیں۔ عمومی اکاؤنٹ کے صارف کو آسان اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ پروڈکٹ صرف ایسے افراد کیلئے ہے جو بینک کی سہولیات سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

;

7۔ کیا بینک آسان اکاؤنٹ کھولنے کیلئے 100 روپے سے زیادہ کی رقم طلب کرسکتا ہے؟

نہیں۔ آسان اکاؤنٹ کم سے کم 100 روپے سے کھولا جاسکتا ہے۔ لیکن اپنے اکاؤنٹ میں 100 روپے سے زائد رقم جمع کروانا صارف کی مرضی پر منحصر ہے۔

8۔ اگر ایک شخص ایس ایم ای بینک میں آسان اکاؤنٹ کھول چکا ہے، تو کیا وہ عمومی اکاؤنٹ بھی کھلوا سکتا ہے؟

نہیں۔ آسان اکاؤنٹ کے صارفین عمومی اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتے اور وہ ایسا صرف اپنا آسان اکاؤنٹ بند کروانے کی صورت میں کرسکتے ہیں۔

9۔ کیا آسان اکاؤنٹ مشترکہ طور پر کھولا جاسکتا ہے؟

جی ہاں۔

10۔ کیا اکاؤنٹ کھلواتے ہی یہ ڈیبٹ ٹرانزیکشن کیلئے دستیاب ہوجائے گا؟

نہیں۔ اکاؤنٹ فوری طور پر کھول دیا جاا ہے لیکن اس میں ڈیبٹ ٹرانزیکشن کی سہولت نادرا کی تصدیق کے بعد ہی فراہم کی جاسکتی ہے۔

11۔ کیا آسان اکاؤنٹ کیلئے مفت سروسز بھی فراہم کی جاتی ہیں؟

جی ہاں۔ ایک مرتبہ اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء مفت کیا جائے گا، لیکن ہر سال تجدید کیلئے بینک کے شیڈول آف چارجز کے مطابق رقم ادا کرنا ضروری ہے۔

12۔ کیا بچے آسان اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ چھوٹے بچوں کا اکاؤنٹ کھلوانے کی صورت میں سرپرست کی دستاویزات کے ساتھ بی فارم اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کی جاسکتی ہیں اور بینک سرپرست کی ہدایات پر اس وقت تک عمل کرے گا، جب تک سرپرستی کسی اور مجاز اتھارٹی کی جانب سے مختلف ہدایات جاری نہ کی جائیں۔

13۔ کیا آسان اکاؤنٹ کو ساکت یا غیر موزوں قرار دیئے جانے کی صورتیں بھی عمومی اکاؤنٹ سے مماثلت رکھتی ہیں؟

جی ہاں۔ یہ صورتیں عمومی اکاؤنٹ کی طرح ایس ایم ای آسان سیونگز اور ایس ایم ای آسان کرنٹ اکاؤنٹ کیلئے بھی لاگو ہوں گی۔

14۔ اگر نادرا کی جانب سے توثیق/ ویریفیکیشن کا نتیجہ منفی آئے، تو صارف ابتدائی جمع شدہ رقم واپس کیسے حاصل کرسکتا ہے؟

ایسی صورت میں صارف متعلقہ برانچ جاکر اپنی ابتدائی رقم واپس حاصل کرسکتا ہے۔

15۔ جیسا کہ آسان اکاؤنٹ شناخت سے متعلق مختلف دستاویزات مثلاً پاسپورٹ، پینشن بک سے کھولا جاسکتا ہے۔ کیا ایک صارف مختلف مواقع پر الگ الگ شناختی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے ایک سے زیادہ اکاؤنٹ کھول سکتا ہے؟

جی نہیں۔ اکاؤنٹ کھولنے کیلئے منفرد شناخت صرف کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر ہی رہے گا اور صارف ایک سے زیادہ اکاؤنٹ نہیں کھول سکے گا۔

16۔ آسان اکاؤنٹ

جی ہاں۔ پروڈکٹ پالیسی کے مطابق چیک ڈس آنر ہوجائے گا۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے