صدر کا تعارف

ہوم » ہمارے بارے میں » صدر کا تعارف

president-2جناب دلشاد علی احمد ،ہر قسم کے مالیاتی، تدبیراتی اور عملیاتی امور میں 32 سال کےبااثر اورپُرزور تجربہ کے حامل ہیں ۔ آپ ایک مشاق بینکار ہیں، آپ ہیلے کالج آف کامرس سے ماسٹرز کی ڈگری اور انسٹیٹوٹ آف بینکرز پاکستان سے ڈپلومہ حاصل کر چکے ہیں۔ آپ نے اپنے عملی سفر کا آغاز نیشنل بینک آف پاکستان سے کیا، پھر آپ سمال بزنس کارپوریشن آف پاکستان سے وابسطہ ہو گئے جو بعد ازاں SME بینک میں ضم ہو گئی۔ آپ متعدد شعبوں اور علاقہ جات میں وسطی اور اعلیٰ انتظامی عہدوں بشمول برانچ مینیجر، ریجنل مینیجر، صوبائ ہیڈ کریڈٹ ایڈمینسٹریشن ، صوبائ چیف، چیف ریکوری SLRD ، ہیڈ جنوبی زون، ہیڈ آڈٹ و معائنہ، ہیڈ SAM ڈویژن اور گروپ ہیڈ عملیات کے عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ بطور ایس ای وی پی نگران امور/ معاون بکار خاص برائے صدر/ سی ای او ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

جناب احمد کا عملی سفر اعلیٰ کارکردگی اور کامیابی کا ایک سلسلہ ہے جو آپ نے ہر عہدے اور حیثیت میں برقرار رکھا۔ ان کی حاصل کردہ کامیابیاں اور نتائج ان کی مہارت، تدبیر / عملی اقدامات ، انتظامی مہارت اور قائدانہ صلاحیات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، جن کے باعث ادارے کے اہداف کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ ۔

چھوٹے اور وسط حجمی کاروبار (SME)کے شعبہ میں 25 سالہ تجربہ کی بدولت جناب احمد پاکستان کے SME شعبہ کے مسائل اور ضروریات سے بخوبی واقف ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ اقدار کے باعث جناب دلشاد علی احمد احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

ابھی ہمارے یونیورسل ایکسس نمبر پر کال کریں

111-110-011

عمومی بینکنگ کیلئے

ہمارے ٹول فری نمبر پر مفت کال کریں

0800-00888

ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم کارڈ کیلئے